پیٹرول کی قمیت میں کمی کا امکان


پیٹرول کی قمیت میں کمی کا امکان

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے پٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عالمی منڈی میں خام تیل گزشتہ دو ہفتے کے دوران 11ڈالر فی اونس سستا ہو گیا جس کے بعد پٹرول کی قیمت میں 5روپے فی لیٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے رواں ماہ کے آغاز پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیاگیا تھا،31مئی کو حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی تھی،جس کے بعد یکم جون سے پٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 112روپے68 پیسے ہوگئی، مٹی کے تیل کی قیمت میں 1روپیہ 69پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1روپیہ68 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، تاہم حکومت نے پٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد یکم جون کو پٹرولیم مصنوعات پر عائد جی ایس ٹی ٹیکس میں کمی کر دی تھی، اب پٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، یہ امکان عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے تناظر میں ظاہر کیا گیا جس کے تحت پٹرول کی قیمت میں 5روپے فی لٹر کمی متوقع ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری