نجران میں سعودی اتحادی افواج کے خلاف تازہ ترین جوابی کارروائی، متعدد اہلکار ہلاک


نجران میں سعودی اتحادی افواج کے خلاف تازہ ترین جوابی کارروائی، متعدد اہلکار ہلاک

یمنی سرکاری فوج اور الحوثی قبائل کے جوانوں نے نجران میں سعودی اتحادی افواج کے مراکزپر مزید حملے کئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے امریکا اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی افواج کے حملوں کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔

المیسرہ نیوز نے خبر دی ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسزنے نجران کے علاقے ''السدیس'' میں اتحادی افواج کے مراکز پر راکٹ حملے کئے جس کے نتیجے میں متعدد کرایے کے فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق یمنی فوج کے حملوں کے دوران درجنوں فوجی کیمپ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

دوسری طرف سعودی عرب کے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ کرایے کے فوجیوں نے الحدیدہ میں الواحہ نامی ہوٹل پر حملہ کیا ہے۔

صنعاء سے اطلاعات ہیں کہ سعودی اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے رہائشی علاقوں پر ایک بار پھر وحشیانہ بمباری کی ہے۔

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری