حماہ کے رہائشی علاقوں پر تکفیری دہشت گردوں کے راکٹ حملے


حماہ کے رہائشی علاقوں پر تکفیری دہشت گردوں کے راکٹ حملے

شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا اسرائیل اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں نے حماہ کے مضافاتی علاقوں پرشدید حملے کئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، الاخباریہ نیوز نے خبر دی ہے کہ تکفیری دہشت گردوں نے حماہ اور اس کے مضافات میں رہائشی علاقوں پر راکٹ داغے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تفکفیری دہشت گردوں نے حماہ کے مضافاتی علاقے خاص کر ''شیزر'' اور ''محردہ'' پر شدید گولہ باری کی۔

دوسری طرف شامی فوج نے تکفیری دہشت گردوں کے حملوں کا فوری جواب دیتے ہوئے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری