امریکا کا ایران کے خلاف اقدامات کے لئے نئی کمیٹی بنانے کا اعلان


امریکا کا ایران کے خلاف اقدامات کے لئے نئی کمیٹی بنانے کا اعلان

امریکی صدر نے اسلامی جمہوریہ ایران کو آئل ٹینکرز پر حملوں کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے نئی کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلامی جمہوریہ ایران کیخلاف خطے میں رائے عامہ کو ہموار کرنے کیلیے مشیر قومی سلامتی جان بولٹن، وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور سیکرٹری دفاع کو اہم ذمہ داریاں سونپنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق نئی کمیٹی اسلامی جمہوریہ ایران پر مزید پابندیوں کے لیے عالمی رائے عامہ کو ہموار کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکی حکام نے آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکرز پر حملوں کا الزام ایران پر عائد کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کے الزامات کو من گھڑت بے بنیا اور مضحکہ خیز قرار دیکر مسترد کیا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری