وائس آف کاروان سالارنے نئی زائرین پالیسی کو مسترد کردیا+ ویڈیو


وائس آف کاروان سالارنے نئی زائرین پالیسی کو مسترد کردیا+ ویڈیو

صوبہ پنجاب کے مرکزی شہرلاہور میں وائس آف کاروان سالار پاکستان کی سالانہ میٹنگ منعقد ہوئی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وائس آف کاروان سالار پاکستان کی سالانہ میٹنگ لاھور میں منعقد ہوئی، جس میں ملک بھر سے قافلہ سالاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر زائرین کو درپیش مسائل اور خاص طور پر قافلہ سالاران کے لئے پیدا کی جانے والی مشکلات کو موضوع بحث بنایا گیا، اہم میٹنگ میں سندھ پلگرمز ویلفیئرایسوسی ایشن، شیعہ کانفرنس بلوچستان، علمدار بس ایسوسی ایشن، وائس آف کاروان سالار خیبرپختونخوا، اور وائس آف کاروان سالار پاکستان کے ممبران کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔

فیصل آباد ڈویژن سے منظر بھروانہ، ملتان ڈویژن سے مظفر شمسی، بہاولپور ڈویژن سے صفدر نقوی، لاھور ڈویژن سے مبارک موسوی اور وائس آف کاروان سالار کی مرکزی قیادت جس میں تصد ق حسین بلوچ جنرل سیکرٹری، نائب صدر نجم نقوی، صدر ندیم عابدی شریک ہوئے۔

انہو ں نے زور دیا کہ ڈی ٹی ایس اور قافلہ سالاروں کی رجسٹریشن اور نئی لوگو کی جانے والی نام نہاد اور یکطرفہ پالیسی کو مکمل طور پر مستر کرتے ہیں۔

زائرین کے لئے بسوں کے کرایوں میں کئے جانے والے ظالمانہ اضافے ، حکومتی اور زائرین کمیٹی کی بھتہ خوری اور سرمایہ دار طبقے کی طرف سے ائیر ٹکٹوں کی خرید و فروخت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کی قیادت کی نمائندگی ، ناصر شیرازی ، اسد نقوی اور مبارک موسوی نے کی ، ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ وائس آف کاروان سالار کے مطالبات جائز ہیں، ان کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری