مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی خواہش کے مطابق حل ہونا چاہئے، رجب طیب اردوغان


مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی خواہش کے مطابق حل ہونا چاہئے، رجب طیب اردوغان

مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہش کے مطابق حل ہونا چاہئے، ہٹ دھرمیوں پر مبنی پالیسیوں کو مسترد کرتے ہیں،ترک صدر

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہش کے مطابق حل ہونا چاہئے، ہٹ دھرمیوں پر مبنی پالیسیوں کو مسترد کرتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیریوں کی خواہش کے مطابق حل ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان دیرینہ تنازع ہے،مسئلہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے بعد حل ہو سکتا ہے، ہٹ دھرمیوں پر مبنی پالیسیوں کو مسترد کرتے ہیں۔

ترک صدرنے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس فلسطین کا دل ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری