بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کی ملاقات متوقع

بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کی ملاقات آج ہو گی،چیئرمین پیپلزپارٹی آج دوپہر ڈیڑھ بجے رائے ونڈ جائیں گے ۔

بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کی ملاقات متوقع

تسنیم خبررساں کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری لاہور کے دورے پر ہیں گزشتہ روز ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں ظہرانے کی دعوت دی جو بلاول بھٹو زرداری نے قبول کرلی۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں چند قریبی رفقا بھی شرکت کریں گے،بلاول بھٹو زرداری آج ڈیڑھ بجے رائے ونڈ جائیں گے،قمر زمان کائرہ، چودھری منظور، حسن مرتضیٰ، مصطفی نواز کھوکھر بھی ہمراہ ہوں گے جبکہ ن لیگ کی جانب سے پرویز رشید،مریم اورنگزیب،محمد زبیر، ایاز صادق، رانا ثنااللہ شرکت کریں گے،ملاقات میں حکومت مخالف تحریک کے ایجنڈے،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری