وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس/ پاک ایران میری ٹائم معاہدہ ایجنڈے میں شامل


وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس/ پاک ایران میری ٹائم معاہدہ ایجنڈے میں شامل

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس منگل کوہوگا، وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم سے متعلق کابینہ کواعتمادمیں لیں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس منگل کوہوگا ،اجلاس میں 15 نکاتی ایجنڈے پر غورکیاجائےگا۔

وزیراعظم عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم سے متعلق کابینہ کواعتمادمیں لیں گے،اجلاس میں قرضوں سے متعلق انکوائری کمیشن کی تشکیل کامعاملہ بھی زیرغورآئےگا جبکہ کابینہ سیاسی صورتحال اورمعاشی اقدامات کاجائزہ لےگی،احساس پروگرام،ویزہ پالیسی، پاک ایران میری ٹائم معاہدہ بھی ایجنڈے کاحصہ ہیں۔

کابینہ ریلوے بورڈکے نجی رکن کی تعیناتی کی منظوری دےگی،اس کے علاوہ بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کے ملازمین کومستقل کرنے کامعاملہ زیرغورآئےگا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری