پوری پارٹی کوجیل بھیج دیں، سمجھوتہ نہیں کریں گے، بلاول بھٹو


پوری پارٹی کوجیل بھیج دیں، سمجھوتہ نہیں کریں گے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ غریب اور عوام دشمن بجٹ کیخلاف سڑکوں پر نکل رہے ہیں، جتنے مرضی مقدمے بنا لیں اور سب کو جیل میں بھیج دیں، عوام کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماء اسلم گل کے بھائی کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا صوبوں کےحقوق اوروسائل پرڈاکاڈالاجارہاہے، معاشی حملےہورہےہیں یہ بڑی ناانصافی ہے، پرانے پاکستان میں پنجاب کا بجٹ600 بلین ہوتا تھا اب 230بلین ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا پی ٹی آئی کےنئےپاکستان میں عوام سےناانصافی کی جارہی ہے، معاشی بحران کی وجہ سے4ملین پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے آچکے ہیں، پی ٹی آئی کی پالیسیاں ایسی ہی رہیں تومزیدلوگ غریب کی لکی رسے نیچےآئیں گے۔

پی پی چیئرمین نے کہا ملک کےوزیراعظم کوسفارتی آداب کابھی علم نہیں، چوروں اورڈاکوؤں کیلئےایمنسٹی اسکیمزلائی جاتی ہیں، پاکستان کے عوام ، کسانوں  اور مزدوروں کیلئےکوئی اسکیم نہیں۔

چوروں اورڈاکوؤں کیلئےایمنسٹی اسکیمز اور عوام ، کسانوں  اور مزدوروں کیلئےکوئی اسکیم نہیں

ان کا کہنا تھا  پاکستان کےعوام بہادرہیں،ہم سب مل کرملک کیلئےجدوجہدکریں گے ، پنجاب کانوجوان حکومت کی معاشی دہشت گردی کابوجھ اٹھائے گا،  معاشی صورتحال  پر  پیپلزپارٹی کاآوازبلندکرناحق ہے، عوام اور پیپلزپارٹی معاشی دہشت گردی برداشت نہیں کریں گے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری