ایران کے اعلی سطحی وفد کا دورہ پاکستان


ایران کے اعلی سطحی وفد کا دورہ پاکستان

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمان کا ایک اعلی سطحی وفد اسلام آباد کے دورے پرہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے پارلیمانی دوستی گروپ کا وفد احمد امیرآبادی فراھانی کی قیادت میں اتوار کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچا ہے۔

ایران کا پارلیمانی وفد اپنے اس دورے میں پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اور سینیٹ کے چیئرمین سمیت دیگر پاکستانی حکام سے الگ الگ ملاقاتیں کرےگا جن میں پارلیمانی تعلقات و تعاون میں توسیع اور دونوں ملکوں کے دیرینہ روابط کو پہلے سے بھی زیادہ مستحکم بنانے کے امور پر بات چیت ہوگی۔

 ایران کے پارلیمانی دوستی گروپ نے پاکستان کے پارلیمانی دوستی گروپ کے سربراہ کی دعوت پر اسلام آباد کا یہ دورہ انجام دیا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک امن اوردوستی کے روایتی رشتے میں منسلک ہیں۔ تاریخ بتاتی ہے کہ پاکستان  اور ایران ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑےرہے ہیں۔

پاکستان ایران کیساتھ سیاسی واقتصادی استحکام کا ہمیشہ سے خواہاں رہاہے، دنیا کے بیشتر ممالک کے برعکس پاکستان اور ایران معاشرتی،مذہبی اور تاریخی حوالوں سے مضبوط رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری