صہیونی وزیراعظم کی اہلیہ کا اعترافِ جرم


صہیونی وزیراعظم کی اہلیہ کا اعترافِ جرم

صہیونی وزیراعظم کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو نے اپنے اوپر عائد ہونے والے الزامات کو تسلیم کرتے ہوئے سرکاری رقم کو ذاتی طور پر خرچ کرنے کا اعتراف کرلیا۔

تسنیم خبررساں ادارے نے عالمی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے صہیونی وزیراعظم کی اہلیہ نے اتوار سولہ جنوری کے روز ہونے والی عدالتی سماعت میں خود پر عائد ہونے والے کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری فنڈ بے جا خرچ کیا۔

استغاثہ کے ساتھ طے ہونے والے معاہدے کے تحت نیتن یاہو کی اہلیہ جرم کا اعتراف کرنے پر جیل نہیں جائیں گی البتہ عدالت نے اُن پر ہزاروں ڈالر جرمانہ عائد کردیا۔ سارہ نیتن یاہو کو تقریباً ساڑھے 12 ہزار  ڈالر سرکاری خزانے میں جمع کرانے ہوں گے جبکہ انہیں عدالت کی طرف سے عائد ہونے والا 2 ہزار 775 ڈالر کا جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کی اہلیہ کو تقریباً 15 ہزار ڈالر کی رقم ادا کرنا ہو گی جو وہ قسطوں میں ادا کریں گی۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری