پاک افغان سرحد پرباڑ لگانے کا کام تیزی سے جاری


پاک افغان سرحد پرباڑ لگانے کا کام تیزی سے جاری

پاک فوج کی جانب سے ضلع خیبرسے منسلک افغانستان کے ساتھ سرحد پرباڑ لگانے کا عمل تیزی سے جاری ہے، آٹھ سو تیس کلومیٹر علاقے میں باڑ لگانے کا کام رواں سال مکمل کرلیا جائے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، قبائلی ضلع خیبرمیں پاک افغان سرحد کو محفوظ بنانے کیلئے باڑ لگانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ خیبر سے متصل افغانستان کے ساتھ مجموعی طور پر 14 سو کلومیٹر علاقے میں باڑ لگائی جائیگی جس میں سے 830 کلو میٹرعلاقے میں باڑ کا کام رواں سال مکمل ہو گا۔

 واضح رہے کہ بارڈر پر جدید ترین کیمروں سے نگرانی کا عمل بھی جاری ہے۔ سرحدی علاقے میں 700 چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں، باڑ لگانے کے عمل سے نہ صرف سرحد محفوظ ہو گی بلکہ بیرونی دراندازی کو بھی روکا جاسکے گا۔

پاک فوج کے مطابق پاک افغان بارڈر پر 70سے 80 فیصد باڑ لگانے کا کام مکمل کیا جاچکا ہے جو اگلے سال تک مکمل کرلیا جائے گا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری