مقبوضہ کشمیر: مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل گرفتار


مقبوضہ کشمیر: مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل گرفتار

بھارتی فوج نے مسلم لیگ جموں و کشمیر کے سیکرٹری جنرل رفیق گنائی کو شمالی کشمیر کے ٹنگمرگ ماگام علاقے سے گرفتار کر لیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے کشمیری ذرائع کے حوالےسے بتایا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں فوج کے سپیشل آپریشن گروپ نے رفیق گنائی کو گھر سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

یاد رہے مسلم لیگ جموں و کشمیر کے چیرمین مسرت عالم بٹ پہلے سے ہی قید میں ہیں۔ مسلم لیگ جموں و کشمیر کے چیرمین مسرت عالم بٹ کی کالے قانون پی ایس اے کے تحت قید پر احتجاج کرنے کی پاداش میں 7 حریت رہنماوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری