بحیرہ عمان میں تیل بردار جہازوں پر حملے کا ایران سے کوئی تعلق نہیں، جاپان


بحیرہ عمان میں تیل بردار جہازوں پر حملے کا ایران سے کوئی تعلق نہیں، جاپان

جاپان نے بحیرہ عمان میں سمندری تیل بردار جہازوں پر حملے میں اسلامی جمہوریہ ایران پر لگائے جانے والے الزامات کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا سعودی اور امریکی حکام کے دستاویزات ناکافی ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، جاپانی حکام نے امریکی، سعودی اور برطانوی حکام کی جانب سے ایران پر بحیرہ عمان میں تیل بردار جہازوں پر حملے کے الزام کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان ممالک کی جانب سے پیش کردہ دستاویزات ناکافی اور وہم و گمان پر بنی قرار دیا۔

خیالر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے برطانوی وزیرخارجہ کے اس بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں ایران پر خلیج عُمان میں دو تیل بردار جہازوں پر حملوں‌میں ملوث ہونے کا الزام عاید کیا گیا تھا

ایران نے خلیج عُمان میں دو تیل بردار جہازوں پر ہونے والے حملوں میں تہران کے ملوث ہونے کے الزامات کے بعد برطانیہ سے شدید احتجاج کرتے ہوئے تہران میں متعین برطانوی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔

خبر کے مطابق، وزارت خارجہ نے برطانوی وزیرخارجہ کے اس بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں ایران پر خلیج عُمان میں دو تیل بردار جہازوں پر حملوں‌میں ملوث ہونے کا الزام عاید کیا گیا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کا خلیج عُمان میں تیل بردرا جہازوں‌ پرحملوں‌ سےکوئی تعلق نہیں اور برطانیہ کی طرف سے ایران کو ملوث قراردینے کا بیان ناقابل قبول ہے۔

 برطانیہ کےاس موقف پرتہران نے احتجاج کے لیے برطانوی سفیر کودفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی یاداشت ان کے حوالے کی۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری