عرب ملکوں سے منامہ کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کی اپیل


عرب ملکوں سے منامہ کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کی اپیل

تنظیم آزادی فلسطین پی ایل او کی ایگزیکیٹیو کمیٹی کے سربراہ نے عرب ملکوں سے منامہ کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پی ایل او کی ایگزیکیٹیو کمیٹی کے سربراہ نے فلسطینیوں کی جانب سے منامہ کانفرنس کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے عرب دنیا اور غیر عرب ملکوں سے اپیل کی وہ بھی اس کانفرنس میں شرکت  نہ کریں۔

تنظیم آزادی فلسطین پی ایل او کی ایگزیکیٹیو کمیٹی کے سربراہ نے فلسطین کے خلاف امریکی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے منامہ کانفرنس کی ناکامی پر زور دیا ہے۔

پی ایل او کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ صائب عریقات نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطین کے بارے میں ہونے والی منامہ کانفرنس ہر گز کامیاب نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ سنیچری ڈیل کے ذریعے، بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کروانے، اپنے سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی اور صیہونی بستیوں کی تعمیر کو قانونی جواز فراہم کرنے، شام کے علاقے جولان پر اسرائیلی  حکمرانی کو دنیا سے تسلیم کروانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کا سینچری ڈیل منصوبہ خطے کے ملکوں میں سیاسی خلیج کا باعث بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منامہ کانفرنس فلسطینیوں کی قومی پالیسی کو تباہ کرنے کی کوشش ہے۔

لبنان اور عراق نے پہلے ہی منامہ کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا جبکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے اس میں شرکت کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔

واضح رہے کہ سیاسی ماہرین 25اور 26 جون کو بحرین میں ہونے والی منامہ کانفرنس کو مسئلہ فلسطین کی نابودی کی غرض سے تیار کیے جانے والے ناپاک امریکی منصوبے سنیچری ڈیل پر عملدرآمد کا پہلا مرحلہ قرار دے رہے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری