قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تقریر45 منٹ تک محدود کرنے کا مطالبہ


قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تقریر45 منٹ تک محدود کرنے کا مطالبہ

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نےقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تقریر45 منٹ تک محدودکرنے کی تجویز دی ہے۔

تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف صبح سے خطاب کررہے ہیں، اور اس کا کوئی اختتام نہیں،کچھ کام کا نہیں بول رہے، طویل خطاب سے   قومی اسمبلی کےوقت اور ٹیکس گزاروں کی رقم کا ضیاع ہورہاہے۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ صرف ریکارڈ کی درستگی کے لیے ایم کیو ایم اپوزیشن پارٹی نہیں وہ حکومت کا حصہ تھی۔

فواد چوہدری نے ایاز صادق سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ایاز صادق کا ریکارڈ بحیثیت اسپیکر بدترین رہا، انہوں نے اپوزیشن کو دبایا اور پاناما کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجنے سے انکار کیا۔ عمران خان پر جعلی ریفرنس دائر کیا، ان کے دور میں اپوزیشن زیادہ تر بائی کاٹ پر ہی رہی۔

واضح رہے کہ آج اپوزیشن لیڈرشہباز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں طویل خطاب کے دوران بجٹ کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ یہ بجٹ آئی ایم ایف کی مشاورت سے نہیں بنا بلکہ آئی ایم ایف نے ہی بنایا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری