پاسداران انقلاب نے امریکی جاسوس ڈرون سرنگوں کردیا


پاسداران انقلاب نے امریکی جاسوس ڈرون سرنگوں کردیا

پاسداران انقلاب اسلامی نے جنوبی ساحلی پٹی پر امریکی جاسوس ڈرون طیارے کو فضا میں ہی تباہ کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب نے صوبہ ھرمزگان میں امریکی ڈرون کو سرحد کی خلاف ورزی نشانہ بنایا۔
پاسداران انقلاب کے اعلامیے میں کہا گیا کہ کوہ مبارک نامی حصے میں ایرانی فضائیہ نے امریکی ساختہ گلوبل ہاک ڈرون کو ملک کی فضائی سرحد کی خلاف ورزی پر نشانہ بنایا۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ آر کیو 4 گلوبل ہاک نامی امریکی ڈرون انتہائی بلندی پر 30 گھنٹے سے زائد محو پرواز رہ سکتا ہے۔
اس ڈرون میں نصب جدید آلات انتہائی خراب موسم میں بھی خطے میں ہونے والی کسی بھی نقل و حرکت کی بہترین عکس بندی کرسکتے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری