امریکا میں تاریخ کی سب سے بڑی منشیات کی کھیپ پکڑی گئی


امریکا میں تاریخ کی سب سے بڑی منشیات کی کھیپ پکڑی گئی

فلاڈیلفیا کی بندرگاہ پرایک جہازسے سولہ ٹن کوکین برآمد کی گئی ہے جس کی مالیت ایک ارب ڈالر سے زیادہ ہے

تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق فلا ڈیلفیا کی بندرگاہ پر یورپ جانے والے بحری جہاز سے ایک ارب ڈالر مالیت کی 16 ٹن کوکین برآمد ہوئی جو امریکا کی تاریخ میں منشیات کی پکڑی جانے والی سب سے بڑی کھیپ ہے۔

امریکی حکام کے مطابق فلاڈیلفیا کی بندرگاہ پر ایک جہاز سے 16 ٹن کوکین برآمد کی گئی ہے جس کی مالیت عالمی منڈی میں ایک ارب ڈالر سے زیادہ بنتی ہے۔

آسٹریلوی تاریخ میں آئس نشے کی سب سے بڑی مقدار پکڑی گئی

فلاڈیلفیا کے اٹارنی جنرل ولیم مک سوائن نے سوشل میڈیا اس بات کی تصدیق کی کہ یہ امریکی تاریخ میں پکڑی جانے والی منشیات کی سب سے بڑی کھیپ  ہے جسے سات کنٹینروں میں چھپایا گیا تھا۔

منشیات برآمد ہو نے کے بعد بحری جہاز کے عملے کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن پر وفاقی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری