سعودی عرب کے الشقیق تھرمل پاور پلانٹ پر یمنی فوج کا حملہ


سعودی عرب کے الشقیق تھرمل پاور پلانٹ پر یمنی فوج کا حملہ

یمنی سرکاری فوج اور اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ نے جنوبی سعودی عرب کے علاقے جیزان میں پاور پلانٹ کو میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی سرکاری فوج اور الحوثی قبائل کے رضاکار فورسزنے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ نام نہاد اسلامی اتحاد کے حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے جیزان میں پاور پلانٹ پر کروز میزائل داغے ہیں۔
المیسرہ نیوز نے خبر دی ہے کہ یمنی سرکار فوج نے گزشتہ رات الشقیق نامی پاور پلانٹ پر کروز میزائل سے حملہ کیا۔
یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع کا کہنا ہے کہ کروز میزائل ھدف تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیاہے۔ انہوں نے کہا میزائل حملہ اتحادی افواج کے یمن پر جاری جارحیت کے جواب میں کیا گیا ہے۔
یحیی سریع نے سعودی حکام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یمنی مسلمانوں کے خلاف جارحیت کا خاتمہ نہ کیا گیا تو مزید ہوشربا حملے کئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ الشقیق تھرمل پاور پلانٹ سعودی عرب کے بڑے منصوبوں میں سے ایک ہے جو 4 ارب ڈالر مالیت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ الشقیق تھرمل پاور پلانٹ کا افتتاح پانچ سے قبل کیا گیا تھا۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یمنی فوج کی جانب سے پے درپے حملوں نے اتحادی افواج کے حوصلے مزید پست کردیے ہیں اسی وجہ سے یمن کے سابق مفرور صدر سعودی عرب سے فیملی سمیت امریکا منتقل ہوچکے ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری