نوازشریف سے سیاسی ملاقاتیں منسوخ


نوازشریف سے سیاسی ملاقاتیں منسوخ

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے آج حکومتی احکامات پر کوٹ لکھپت جیل میں سیاسی ملاقاتیں منسوخ کردیں۔

تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کا روز سابق وزیراعظم نواز شریف کا جیل میں ملاقات کے لیے مختص ہے لیکن حکومتی احکامات پر جیل انتظامیہ نے آج نواز شریف کی سیاسی ملاقاتیں منسوخ کردی ہیں۔

العزیزیہ ریفرنس: نوازشریف نے اضافی دستاویزات جمع کرانے کیلئے درخواست دائر کردی

 ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے آج صرف شریف فیملی کو ملاقات کی اجازت دینے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگی رہنماؤں نے آج نواز شریف کو آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) سے متعلق  بریفنگ دینا تھی۔

دوسری جانب جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وفاقی حکومت کا بجٹ مسترد کرتے ہوئے اسلام آباد کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اے پی سی کا ایجنڈا اور تاریخ میاں نواز شریف کی مشاورت سے ہی طے ہوگی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری