سیالکوٹ ائیرپورٹ 24 جون سے 10روز کیلئے بندرہے گا


سیالکوٹ ائیرپورٹ 24 جون سے 10روز کیلئے بندرہے گا

سول ایوی ایشن انتظامیہ کا سیالکوٹ ائیرپورٹ رن وے کی مرمت کے باعث 10 روز تک بند رکھنے کا فیصلہ، ائیرپورٹ بند رہنے کی وجہ سے فلائیٹ آپریشن لاہور سے چلایا جائے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سیالکوٹ ائیرپورٹ 24 جون سے 10روز کیلئے بندرہے گا، رن وے بند ہونے کی وجہ سے سیالکوٹ کا فلائیٹ آپریشن لاہور ائیرپورٹ سے چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،
24نیوز نے خبر دی ہے کہ ائیرپورٹ انتظامیہ نے تمام ائیر لائنز کو بھی اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔
سول ایوی ایشن حکام کے مطابق رن وے کی مرمت تک سیالکوٹ ائیرپورٹ پر فلائیٹ آپریشن بند رہے گا اور اس سلسلے میں اتھارٹی نے ائیر لائنز کو اپنے مسافروں کو بذریعہ ایس ایم ایس پیشگی اطلاع کی ہدایت کی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری