سعودی عرب کے ابہا ائرپورٹ پر ڈرون حملہ، 21 ہلاک یا زخمی


سعودی عرب کے ابہا ائرپورٹ پر ڈرون حملہ، 21 ہلاک یا زخمی

یمنی سرکاری فوج اور اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے جوانوں نے سعودی عرب کے اہم ترین ائرپورٹ پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے ابہاء ایئرپورٹ پر حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور کم از کم 21افرادزخمی ہوگئے ہیں۔
یمنی سرکاری فوج کا کہنا ہے کہ سعودی ائرپورٹ کو قاصف k2 نامی ڈرون طیارے سے نشانہ بنایا۔ 
سرکاری فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ نجران اور جیزان میں اتحادی افواج کے مراکز پر حملوں کے بعد ائرپورٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر یمن کے خلاف جارحیت کا خاتمہ نہ کیا گیا تو سعودی عرب کے دوسرے اہم مراکز پر حملے کئے جائیں گے۔
دوسری طرف کرنل ترکی المالکی کا کہنا ہے اس ایئرپورٹ سے روزانہ ہزاروں افراد سفر کرتے ہیں،  ترکی مالکی نے مزید کہا کہ حملے میں ایک شخص ہلاک اور سات زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

یمنی فوج کا سعودی ابہا ائرپورٹ پردوبارہ ڈرون حملہ
 سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ اعدادوشمار ابتدائی تھی، بعدازاں زخمیوں کی تعداد21تک جاپہنچی جن میں چار بھارتی، دو مصری، 13سعودی اور دو بنگالی شہری شامل ہیں۔ 
واضح ہرے کہ  سعودی عرب کے ’’ابھاہا ایئرپورٹ‘‘ کو پہلے ہی نشانہ بنایاجاچکاہے، رواں ماہ کے آغاز میں راکٹ حملے میں دو ہلاک اور 26افراد زخمی ہوئے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری