قطر پاکستان کو 3 ارب ڈالر فراہم کرے گا


قطر پاکستان کو 3 ارب ڈالر فراہم کرے گا

قطر پاکستان کو سرمایہ کاری اور ڈپازٹ کیلئے تین ارب ڈالر فراہم کر ے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، قطری نیوز ایجنسی کی جانب سے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیاہے کہ اس سرمایہ کاری کے بعد پاکستان اور قطر کی اکنامک پارٹنر شپ کا حجم 9 بلین ڈالر ہو جائے گا۔ ۔قطر کی جانب سے یہ اعلان امیر قطر کے پاکستان کے حالیہ دورے کے بعد سامنے آیا ہے۔قطر کی جانب سے فراہم کیے جانے والے تین ارب ڈالر سے پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر کو سہارا ملے گا ۔
واضح رہے کہ امیر قطر دورہ پاکستان مکمل کر نے کے بعد گزشتہ روز واپس روانہ ہو گئے
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ قطر پاکستان کو آسان شرائط پر قرض فراہم کرے گا جبکہ اس کے استعمال پر بھی کوئی پابندی نہیں ہوگی، رقم بیرونی قرضوں کی ادائیگی یا ترقیاتی سکیموں پر استعمال ہو سکتی ہے، وزارت خزانہ قرض کیلئے طریقہ کار طے کرے گی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری