چیئرمین سینیٹ نے آصف زرداری سے مدد مانگ لی


چیئرمین سینیٹ نے آصف زرداری سے مدد مانگ لی

اسلام آباد عدم اعتماد کی ممکنہ تحریک پر چیئرمین سینیٹ آصف زرداری سے ملنے جا پہنچے اور اپنا عہدہ بچانے کے لیے ان سے مدد مانگ لی۔

تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق، میڈیا رپورٹس کے م طابق چیئرمین سینیٹ کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد کی ممکنہ تحریک کے باعث چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی چھٹی کے باوجود پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے جہاں انہوں نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق صادق سنجرانی نے آصف زرداری سے بات چیت کی اور ان کی غلط فہمیاں دور کرنے کی کوشش کی اور ان سے مدد مانگ لی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کا عہدہ آئینی ہے امید ہے پیپلز پارٹی میرے خلاف کسی کا ساتھ نہیں دے گی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری