یورپ جوہری معاہدے کی پاسداری پر سنجیدہ نہیں، عباس عراقچی


یورپ جوہری معاہدے کی پاسداری پر سنجیدہ نہیں، عباس عراقچی

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے جوہری معاہدے کے متعلق یورپی اقدامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا یورپ جوہری معاہدے کے تحفظ کے لئےکچھ نہیں کررہا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے گزشتہ روز نائب برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کے بعض وعدوں میں کمی لانے کا فیصلہ ایک قومی فیصلہ اور ناقابل واپسی ہے اور جب تک ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے ہم اس رویے کو جاری رکھیں گے۔
عباس عراقچی نے ایران کے دورے پر آئے ہوئے نائب برطانوی وزیر خارجہ اینڈریو موریسن کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ یورپ کی جانب سے جوہری معاہدے پر قائم نہ رہنے کی وجہ ان کی صلاحیت نہیں بلکہ سیاسی عزم و ارادے کا فقدان ہے اس لئے یورپ جوہری معاہدے کے تحفظ کیلئےکچھ بھی نہیں کر رہا ۔
سید عباس عراقچی نے علاقائی مسائل سمیت آئل ٹینکروں کے حملے پر ایران مخالف بے بنیاد الزمات کے حوالے سے برطانیہ کے یک طرفہ موقف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ برطانوی حکومت کو برگزیٹ مسئلے کی وجہ سے عالمی حقیقتوں کی شناخت میں دقت پیش آ رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ کی جانب سے امریکہ کی منہ زوری کے اقدامات کی حمایت کی وجہ سے اس کے سوا کہ ایرانی عوام کی برطانوی پالیسیوں کی تاریخی نفرت میں اضافہ ہو اور کچھ حاصل نہیں ہو گا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری