متحدہ اپوزیشن کی حکومت مخالف آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد


متحدہ اپوزیشن کی حکومت مخالف آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد

متحدہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس مولانافضل الرحمان کی زیرصدارت آج ہوگی ، جس میں بجٹ منظوری رکوانے اور حکومت مخالف تحریک پر مشاورت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے خلاف آل پارٹیزکانفرنس آج اسلام آباد میں ہورہی ہیں، اےپی سی اسلام آبادکےہوٹل میں مولانافضل الرحمان کی زیرصدارت ہوگی، جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
اے پی سی میں پیپلزپارٹی، ن لیگ سمیت دیگراپوزیشن جماعتیں شرکت کررہی ہیں جبکہ جماعت اسلامی اے پی سی کا حصہ نہیں ہے۔
اجلاس میں بجٹ منظوری رکوانے پر مشاورت، اسلام آباد لاک ڈاؤن کی تاریخ کا تعین اور چیئرمین سینیٹ کےخلاف تحریک عدم اعتمادبھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اے پی سی کے اختتام پر باہمی مشاورت سےاعلامیہ جاری کیاجائےگا۔
پی پی نے اے پی سی میں شرکت کے لیے پانچ رکنی وفد کا اعلان کر دیا ہے ، پیپلز پارٹی کے وفد میں یوسف رضا گیلانی، رضا ربانی، نیئر بخاری، شیری رحمان اور فرحت اللہ بابر شامل ہیں جبکہ شہبازشریف اورمریم نوازوفدکےہمراہ شرکت کریں گی۔
خیال رہے دو دن قبل اپوزیشن جماعتوں ن لیگ، پیپلز پارٹی اور اے این پی نے مولانا فضل الرحمان کو اے پی سی کی تاریخ تبدیل کرنے کا مشورہ دے دیا تھا، تاہم انھوں نے اے پی سی کی تاریخ تبدیل کرنے سے انکار کیا، مولانا نے کہا کہ اراکین کو دعوت نامے ارسال کر دیے گئے ہیں اس لیے اب یہ ممکن نہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری