پولیس لائن میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام، تین خودکش بمبار ہلاک


پولیس لائن میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام، تین خودکش بمبار ہلاک

لورا لائی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تین خود کش بمباروں نے پولیس لائن پر حملے کی کوشش کی تاہم تینوںکو ہلاک کر دیا گیاہے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیاہے ۔

تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق، تفصیلات کے مطابق پولیس لائن پر تین بمباروں نے آج صبح تین بجے حملے کی کوشش کی تاہم انہیں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے داخلی دروازے پر ہی روک لیا اور موثر کارروائی کی تاہم ایک خود کش بمبار نے فائرنگ کے تبادلے کے دوران خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔ ایف سی اور کویک رسپانس فورسز نے موقع پر پہنچ کر پولیس لائن کو اپنے گھیرے میں لیا اور دو خود کش بمباروں کو اندر ہلا ک کر دیاہے ۔ فائرنگ کے دوران ایک پولیس اہلکار اللہ نواز شہید ہو گیاہے جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری