قومی اسمبلی ،بلاول بھٹو کا علی وزیر اور محسن داوڑ کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کامطالبہ


قومی اسمبلی ،بلاول بھٹو کا علی وزیر اور محسن داوڑ کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کامطالبہ

اسلام آباد پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں پی ٹی ایم کے ارکان اسمبلی علی وزیر اور محسن داوڑ کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کردیا

تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق، قومی اسمبلی اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ علی وزیر اور محسن داوڑ کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں تاکہ ایوان مکمل ہو،ان کا کہناتھا کہ حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں ہم سب ایوان کے ارکان ہیں،سپیکر اور پی ٹی آئی ارکان سے اپیل کرتاہوں،دونوں ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنا بہت ضروری ہیں،بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ ہم جمہوریت،حق اورانسانیت کیساتھ کھڑے ہیں،کل تیسری درخواست بھی جمع کرائی،پروڈکشن آرڈر کیلئے بطور چیئرمین انسانی حقوق کمیٹی کو درخواست دی،بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دونوں ارکان ایوان میں نہ ہوئے توپیغام جائے گا ایوان آزاد نہیں ،نہیں چاہتے کہ تاریخ میں لکھا جائے کہ پروڈکشن آرڈر نہیں نکلے،ان کا کہنا تھا کہ یہ تاثر نہ جائے کہ دھاندلی کے ذریعے بجٹ پاس ہوا ہے

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری