ورلڈکپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم مقابلہ آج ہوگا


ورلڈکپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم مقابلہ آج ہوگا

کرکٹ ورلڈکپ میں آج پاکستان کا نیوزی لینڈ سے مقابلہ ہوگا جو سیمی فائنل تک پہنچنے میں قومی ٹیم کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، گرین شرٹس کوسیمی فائنل تک رسائی کی راہ میں حائل 3 دیواروں میں سے پہلی گرانے کے لئے آج ایڑی چوٹی کا زور لگانا پڑے گا۔
پاکستان ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے اپنے تمام میچز جیتنے ہوں گے جبکہ اسی دوران اسے انگلینڈ کی ایک اور شکست کا انتظار کرنا ہے جبکہ جنوبی افریقہ سے میچ کے بعد قومی ٹیم کو حوصلہ بلند ہے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے جس نے اپنے 6 میں سے 5 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہوئی ہے جبکہ بھارت کے خلاف اس کا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔
قومی ٹیم ایونٹ میں صرف انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے میچز جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے جبکہ بھارت، آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
سری لنکا کے خلاف کھیلا جانے والا میچ بارش کی نذر ہوگیا۔
دونوں ٹیمیں ورلڈکپ میں اب تک 8 مرتبہ آمنے سامنے آچکی ہیں جن میں 6 مرتبہ پاکستان جبکہ 2 مرتبہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کامیاب رہی ہے۔
آخری مرتبہ دونوں ٹیموں کا سامنا 2011 کے ورلڈکپ کے گروپ اسٹیج کے دوران ہوا تھا جہاں روس ٹیلر کی شاندار بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کی ٹیم کامیاب رہی تھی، اور یہی اس ایونٹ کے گروپ اسٹیج میں پاکستان کی واحد شکست تھی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری