مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت جاری، مزید ایک جوان شہید


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت جاری، مزید ایک جوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے جبکہ عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی کی جارحیت سے مذید ایک کشمیری مسلمان شہید ہوگیا ہے۔
کشمیری ذرائع کا کہنا ہے کہ کے ضلع پلوامہ کے ایک علاقے میں بھارتی فوج نے داخلی و خارجی راستوں کو بند کر کے گھر گھر تلاشی لی جس کے دوران بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک نوجوان شہید ہوگیا۔
سرچ آپریشن کے دوران بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور نوجوان کی شہادت پر علاقہ مکین احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے اور قابض بھارتی فوج کیخلاف اور جدوجہد آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔
بھارتی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس شیلنگ کی اور پیلٹ گن کا بے دریغ استعمال کیا جس سے خواتین اور بزرگ سمیت متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری