یمنی فوج کے نجران اور جیزان ہوائی اڈوں پر ڈرون حملے جاری


یمنی فوج کے نجران اور جیزان ہوائی اڈوں پر ڈرون حملے جاری

یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز کے جوانوں نے نجران اور جیزان میں سعودی جنگی جہازوں کے آشیانوں پر حملہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی سرکاری فوج کے ترجمان کا کہناہے کہ گزشتہ رات نجران اور جیزان کے ایربیس پر یمنی ڈرون ''قاصف کے 2'' نے حملے کئے۔
یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے خلاف جارحیت کے خاتمے تک سعودی افواج کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔
انہوں نے سعودی شہریوں سے کہا کہ وہ ائرپورٹس سے دور رہیں۔
واضح رہے کہ ابہاء اور جیزان ائرپورٹس کو مزید حملوں کے پیش نظر بند کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ غیر سرکاری تنظیم ’دا آرمڈ کنفلِکٹ لوکیشن اینڈ ایونٹ ڈیٹا پروجیکٹ (اے سی ایل ای ڈی) کی طرف سے جاری کیے گئے اعداد وشمار کے مطابق یمن میں 91ہزار600 افراد مارے گئے ہیں۔
(ACLED) نے سعودی نام نہاد اسلامی اتحاد کو آٹھ ہزار سے زائد عام یمنی شہریوں کو براہ راست نشانہ بنانے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس نے(ACLED) نامی ادارے کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یمن میں سعودی عرب اور انصاراللہ کے درمیان جنگ کے نتیجے میں رواں سال 11 ہزار 900 عام شہری مارے گئے ہیں۔ جبکہ گزشتہ سال 2018 میں 30 ہزار 800 افراد مارے گئے تھے۔
واضح رہے کہ یمن میں غذائی قلت کی وجہ سے 85ہزار معصوم بچے شہید ہوچکے ہیں اور اب بھی لاکھوں بچوں کی زندگی خطرے میں ہے۔
نام نہاد خادم الحرمین امریکا اور اسرائیل کی خشنودی کے لئے مسلمانوں کا قتل عام کررہے ہیں۔ خیال رہے کہ یمنی فوج اور الحوثی قبائل امریکا اور اسرائیل کے سرسخت مخالف ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری