عبدالعلیم خان نے 4 قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفیٰ  دے دیا


عبدالعلیم خان نے 4 قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفیٰ  دے دیا

پنجاب کے سابق سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے پنجاب اسمبلی کی 4 قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا.

ذرائع کے مطابق سابق سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نیب کیس میں ضمانت کے بعد پنجاب اسمبلی کی استحقاق کمیٹی سے مستعفی ہوگئے، اسمبلی سیکریٹریٹ نے تمام کمیٹیوں سےان کا استعفیٰ منظور کرکے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

علیم خان نےہیومن رائٹس اور اقلیتی امور کی قائمہ کمیٹی سے بھی استعفیٰ دے دیا جبکہ پروڈکشن آرڈرز کی مزید ضرورت نہ رہنے پر وہ پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو اور خصوصی کمیٹی 6 کی رکنیت سے بھی الگ ہوگئے۔

اسمبلی سیکریٹریٹ نے تمام کمیٹیوں سےان کا استعفیٰ منظور کرلیا۔

ذرائع کے مطابق عبدالعلیم خان کو نیب کی گرفتاری کے دوران ان کمیٹیوں کا اس لیے ممبر بنایا گیا تھا تاکہ پنجاب اسمبلی میں زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کے لیے ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جا سکیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری