ڈالر کی قدرمیں کمی اور روپیہ مستحکم ہوگا


ڈالر کی قدرمیں کمی اور روپیہ مستحکم ہوگا

ماہرین کا کہناہے کہ ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہو گی اور روپیہ مستحکم ہوگا

ملک میں بڑھتی ہوئی ڈالر کی قدر میں اب کمی آنا شروع ہو گئی ہے انٹر بینک میں ڈالر 4 روپے 5 پیسے سستا ہو گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق کاروبار کا آغاز ہوا تو انٹر بینک میں ڈالر 164 روپے پر تھا تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس میں مسلسل کمی کا سلسلہ چلتا رہا اور اب 4 روپے 5 پیسے کی کمی کے بعد 160 روپے پر آ گیاہے۔
نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کا کہناہے کہ آج چونکہ بینک میں کاروبارکا آخری روز ہے اور بیرونی ادائیگیاں ہو چکی ہیں جبکہ رواں مالی سال کا بھی آخری روز ہے اس لیے ڈالر اور روپے کی ایڈجسٹمنٹ لازمی ہونی تھی اور وہ ہو گئی ہے۔
ماہرین کا کہناہے کہ ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوگی اور روپیہ مستحکم ہوگا، اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے اور شام تک اس میں مزید کمی واقع ہونے کا امکان ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری