افغان صدر کی شہباز شریف، بلاول اور سراج الحق سے ملاقاتیں


افغان صدر کی شہباز شریف، بلاول اور سراج الحق سے ملاقاتیں

افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے جمعرات کے روز ن لیگ کے صدر اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سےالگ الگ ملاقاتیں کیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شہبازشریف سے ملاقات کے دوران افغان صدر نے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر تعزیت اور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔صدر اشرف غنی نے مسلم لیگ (ن) کے منصوبوں کی تعریف کی اور کہا کہ نوازشریف نے خطے کے امن وسلامتی میں اہم کردار ادا کیا۔
افغان صدر نے شہباز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آپ سے 1980ء میں پہلی ملاقات ہوئی تھی، یہ تعلق آج بھی رواں دواں ہے، آپ نے پنجاب میں بہت اچھا کام کیا ۔
شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے افغان صدر سے کہا آپ افغانستان کے صدر ہونے کے علاوہ ماہر تعلیم، ایک سوشل سائنٹسٹ، لکھاری اور سٹیٹس مین بھی ہیں، افغانستان میں امن اور خطے میں مثبت صورتحال کوپروان چڑھانے میں آپ کے کردار کی تحسین کرتے ہیں شہبازشریف کا افغانستان میں نئے انتخابات کے حوالے سے صدر اشرف غنی کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔
شہبازشریف نے سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی طرف سے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کا پیغام پہنچایا ،انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) افغانستان کے پرامن حل، امن وآشتی، بین الافغان ہم آہنگی اور خوشحالی کے عمل میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کرتی رہے گی۔
لیگی وفد میں راجہ طفر الحق، شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف اور مریم اورنگزیب شامل تھیں ۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ملاقات میں افغان صدر اشرف غنی کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی ۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے افغان امن عمل کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات کے موقع پر فرحت اللہ بابر اور شیری رحمان بھی موجود تھیں ۔امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے ملاقات کے دوران کہاکہ پاکستان اور افغانستان کا مستقبل امن سے وابستہ ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری