سعودی ابھا ایئرپورٹ پر یمنی فوج کے ڈرون حملے جاری، 9 افراد زخمی


سعودی ابھا ایئرپورٹ پر یمنی فوج کے ڈرون حملے جاری، 9 افراد زخمی

یمنی سرکاری فوج اور اسلامی تحریک انصاراللہ کے جوانوں نے سعودی عرب کے ابھا ایئرپورٹ پر ایک بار پھر ڈرون حملہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع کا کہنا ہے کہ منگل کی رات سعودی عرب کے علاقےعسیر میں ابہاء ائرپورٹ کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔
المیسرہ نیوز نے خبر دی ہے کہ ابہاء ائرپورٹ کو قاصف 2 نامی ڈرون سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں جنگی ساز وسامان کے گودام کو نقصان پہنچا ہے۔
سعودی حکام نے حملے میں 9 افراد زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے، جن میں 8 سعودی جبکہ ایک غیرملکی شہری شامل ہے۔
یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جب تک یمن پر جارحانہ کارروائیوں کا خاتمہ نہیں کیا جاتا تب تک آل سعود کے اہم اور حساس مقامات پر حملے جاری رہیں گے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری