بھارت کے جھومتے لڑکھڑاتے طیارے؛ ایک روز میں 3 حادثے


بھارت کے جھومتے لڑکھڑاتے طیارے؛ ایک روز میں 3 حادثے

بھارت کے مختلف علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران طیاروں کے 3 حادثے ہوئے ہیں جن میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران 3 مختلف ایئرپورٹس پر طیاروں کو حادثات پیش آنے پر سول ایوی ایشن کی دوڑیں لگ گئیں۔ ذرائع کے مطابق یہ حادثات منگلور، سورت اور کالی کٹ کے ایئرپورٹس پر لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران تین مسافر طیاروں کو حادثہ پیش آئے۔ تاہم خوش قسمتی سے جہاز کا عملہ اور تمام مسافر محفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر منگلور کے ایئرپورٹ پر ایئرانڈیا ایکسپریس کا طیارہ اپنا رخ تبدیل کرنے دوران رن وے سے اتر گیا اور کھلے میدان میں پھنس گیا جس سے طیارے کے اگلے حصے کو معمولی نقصان پہنچا، طیارے کو کرین کی مدد سے گھسیٹ کر رن وے پر لایا گیا۔

دوسرے واقعہ میں بھارتی گجرات کے شہر سورت میں بھی اسپائس جیٹ ایئرکرافٹ رن وے پر توازن برقرار نہ رکھ سکا اور طیارہ لڑکھڑاتے ہوئے کچے علاقے میں اتر گیا، جس سے طیارے کے اگلے حصے کو شدید نقصان پہنچا۔
اسی طرح ریاست کیرالہ کے شہر کالی کیٹ کے ایرپورٹ پر طیارہ لینڈنگ کے دوران ایک دیوار سے ٹکرا گیا۔
خوش قسمتی سے ان تینوں حادثات میں کوئی جانی نقصان نہ ہوا البتہ رن وے پر حادثے کی وجہ سے دیگر پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں اور سول ایوی ایشن کے عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری