حکومت عوام سے آخری نوالہ بھی چھین لینا چاہتی ہے، جعفریہ الائنس


حکومت عوام سے آخری نوالہ بھی چھین لینا چاہتی ہے، جعفریہ الائنس

جعفریہ الائنس پاکستان کے نائب صدر علامہ باقر زیدی کا کہنا ہے کہ حکومت نےعوام کو معاشی دہشت گردی کا نشانہ بنادیا ہے اور آخری نوالہ بھی چھین لینا چاہتی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ الائنس پاکستان کے نائب صدر علامہ باقر زیدی مہنگائی کی نئی لہر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے ظالمانہ قراردیا اورکہا ہے کہ حکومت عوام سے آخری نوالہ بھی چھین لینا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گیس، بجلی اور ڈالر کی قیمت میں اضافے اور پیسے کی قدر میں کمی کا براہ راست اثر صرف غریبوں پر ہی نہیں پڑ رہا بلکہ اس سے ملکی معیشت بھی تباہی کے دہانے پرآکھڑی ہوئی ہے۔
علامہ باقر زیدی نے کہا کہ ایسے اقدامات افسوسناک اور قابل مذمت ہیں حکومت کو عوامی غیظ و غضب کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے حکومت نے آئی ایم ایف کی غلامی کے شرائط کو پورا کرنے کے لئے عوام کو معاشی دہشت گردی کا نشانہ بنادیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری