ہانگ کانگ: مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں، پارلیمنٹ پر قبضہ

ہانگ کانگ کو چین کے حوالے کرنے کے 22 سال مکمل ہونے کے موقع پر مظاہرین نے زبردست احتجاج کرتے ہوئے پارلیمنٹ پر قبضہ کر لیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ہانگ کانگ کو چین کے حوالے کرنے کے 22 سال مکمل ہونے کے موقع پر مظاہرین نے زبردست احتجاج کیا۔ اس حوالے سے مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔
احتجاجی مظاہرے میں شامل 26 سالہ جوئے کا کہنا تھا کہ ہم نے مارچ کی، دھرنے دیئے مگر حکومت ٹس سے مس نہ ہوئی لہذا اب ہمیں کچھ کر کے دکھانا ہوگا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کا یہ عمل قانون کی خلاف ورزی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اور کوئی راستہ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ مظاہرین کی ایک بڑی تعداد نے احتجاج کرتے ہوئے پارلیمنٹ پر دھاوا بول دیا تھا، انہوں نے عمارت میں توڑ پھوڑ کی اور اس کی دیواروں پر حکومت مخالف نعرے لکھے۔ پولیس نے مظاہرین کو باہر نکالنے کے لیے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے سبب حالات مزید کشیدہ ہوگئے۔ تاہم پولیس کی اس جوابی کارروائی پر مظاہرین پارلیمنٹ کو چھوڑ کر منتشر ہو گئے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری