40 فیصد پرائیویٹ حج کوٹہ واپس لینے کا فیصلہ؛ سمری ارسال کر دی گئی


40 فیصد پرائیویٹ حج کوٹہ واپس لینے کا فیصلہ؛ سمری ارسال کر دی گئی

وزارت مذہبی امور نےحج 2019کے نئے کوٹہ میں سے 40 فیصد پرائیویٹ اسکیم کا کوٹہ واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس حوالے سے وفاقی کابینہ کو سمری ارسال کردی گئی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق وزارت مذہبی امور نے رواں سال میں حج کے پرائیویٹ کوٹہ سے 40 فیصد واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس زمرے میں سمری تیار کر کے وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آج وفاقی کابینہ کا اجلاس میعقد ہو رہا ہے جس میں پرائیویٹ اسکیم کےتحت 40 فیصد کوٹہ اور حج پلان کی منظوری دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ نے پہلے 16 ہزار اضافی کوٹہ کا 40 فیصد پرائیویٹ اسکم کو دینے کا فیصلہ کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق حج آپریشن کے آغاز اور حج میں دن کم ہونے کے باعث کوٹہ واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پرائیوٹ کوٹہ سرکاری کوٹہ میں ضم کرکے 6 ہزار 316 درخواستوں کی دوبارہ قرعہ اندازی کرائی جائے گی۔
واضح رہے کہ پاکستانی عازمین حج کو لے کر نجی ایئرلائن کی پہلی حج پرواز 5 جولائی 2019 کو روانہ ہو گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری