قطر: پاکستان نے اسنوکر عالمی کپ میں بھارت کو پچھاڑ دیا


قطر: پاکستان نے اسنوکر عالمی کپ میں بھارت کو پچھاڑ دیا

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری عالمی اسنوکر کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان نے سنوکر عالمی کپ میں بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کرلی ہے۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ورلڈ ٹیم سنوکر کپ کا فائنل مقابلہ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے مابین ہوا۔ پاکستان کی جانب سے محمد بلال اور اسجد اقبال پر مشتمل ٹیم نے بھارت کے سابق عالمی چیمپئین پنکج ایڈوانی اور لکشمی راوت کی ٹیم کو شکست سے دوچار کیا۔
ایونٹ کے اہم ترین مقابلے میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ایک کے مقابلے میں 3 فریم سے کامیابی حاصل کی۔
یاد رہے کہ ورلڈ ٹیم سنوکر کپ میں 18 ممالک کی ٹیموں نے شرکت کی تھی۔
دوسری جانب شائقین کرکٹ نے پاکستان کی اس جیت کو کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے کے لئے نیک شگن قرار دے دیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری