مشکل فیصلے کرنے ہوں گے، مکمل امن تک جدوجہد جاری رہے گی، آرمی چیف کا عزم


مشکل فیصلے کرنے ہوں گے، مکمل امن تک جدوجہد جاری رہے گی، آرمی چیف کا عزم

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان امن کی راہ پر گامزن ہے، ملک میں مکمل امن اور خوشحالی کی منزل تک جدوجہد جاری رہے گی۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔

کانفرنس میں سرحدوں پر علاقائی سیکیورٹی ماحول کے ساتھ ساتھ کالعدم تنظیموں کے خلاف اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر سربراہ پاک فوج نے کہا کہ مشکل فیصلے کرنا ہوں گے، انشا اللہ ہم معاشی مشکلات سے سرخرو ہو کر نکلیں گے۔

آرمی چیف نے معیشت اور امن و امان کا آپس میں گہراتعلق قرار دیا اور کہا کہ امن و امان میں بہتری کے بنا اقتصادی استحکام کا کوئی تصور نہیں ہے۔

آرمی چیف نے کانفرنس کے شرکاء کو اقتصادی صورتحال کی بہتری کے لیے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔اُن کا کہنا تھا کہ مشکل فیصلے کرنا ہوں گے، انشا اللہ ہم معاشی مشکلات سے سرخرو ہو کر نکلیں گے۔

آرمی چیف کے مطابق پاکستان امن اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے پائیدار امن اور خوشحالی کی منزل پا لینے تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

وہ جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں مین منعقد ہونے والی 222 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کی صدارت کر رہے تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری