2 ٹریفک حادثات میں 5 افراد ہلاک، 11 زخمی


2 ٹریفک حادثات میں 5 افراد ہلاک، 11 زخمی

خضدار اور میرپور ماتھیلو میں ہونے والے 2 ٹریفک حادثات میں 5 افراد ہلاک جبکہ 11 زخمی ہو گئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ٹریفک حادثات سے متعلق 2 مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق افراد اور 11 زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خضدار میں ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

لیویز کا کہنا ہے کہ ونگو کے قریب قومی شاہراہ پر ٹریکٹر ٹرالی بےقابو ہو کر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 3 افرادجاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں،حادثے کے بعد جاں بحق اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسی طرح میرپور ماتھیلو نیشنل ہائی وے پر مسافر کوچ الٹنے سے 2 مسافر جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونیوالی مسافر کوچ صادق آباد سے سکھر جا رہی تھی کہ میرپور ماتھیلو نیشنل ہائی وے پرالٹ گئی۔ افسوسناک واقعے میں 2 مسافر جاں بحق اور10 زخمی ہوگئے ہیں۔

مذکورہ حادثات کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے انتہائی تیزی سے جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتالوں منتقل کر کے ریسکیو آپریشن مکمل کیا۔ زخمیوں کو ہسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ انتظامیہ ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے رابطہ کر رہی ہے۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری