چترال: دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں مقبول شندور فیسٹیول کا آغاز؛ سیاحوں کا سیلاب امڈ آیا


چترال: دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں مقبول شندور فیسٹیول کا آغاز؛ سیاحوں کا سیلاب امڈ آیا

دنیا بھر میں مقبول شندور فیسٹیول کا چترال میں واقع دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں آج سے آغاز ہوگیا ہے جسے دیکھنے کے لئے بےشمار سیاح اور مقامی افراد موجود ہیں۔

تسنیم نیوز کے مطابق محکمہ سیاحت خیبرپختونخواہ کی زیرِ نگرانی دنیا بھر میں مقبول شندور فیسٹیول کا چترال میں واقع دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں آج سے آغاز ہوگیا ہے۔

 شندور فیسٹیول کی وجہِ شہرت وہاں پر کھیلا جانے والا فری اسٹائل پولو اور سرسبزوشاداب نظارے ہیں جس کی وجہ سے دنیا بھر سے سیاح اس مشہور فیسٹیول کی طرح کھنچے آتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چترال میں ہونے والا یہ فیسٹیول یہاں کی صدیوں قدیم روایات کا امین ہے جس میں یہاں کی مقامی آبادی بھرپور حصہ لیتے ہیں۔

فری اسٹائل پولو میں گلگت اور چترال کی ٹیمیں شرکت کرتی ہیں اور یہ کھیل اتنا دلچسپ ہوتا ہے کہ اس کا پورا سال انتظار کیا جاتا ہے۔

پولو کے شائقین کی تعداد لاکھوں میں ہے جو اپنے اپنے کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے کے لئے شندور کا رخ کرتے ہیں۔

شندور فیسٹیول میں پولو کے علاوہ پیراگلائڈنگ اور دیگر پروگراموں کا بھی شاندار مظاہرہ کیا جاتا ہے جسے دیکھ کر حاضرین داد دیے بغیر نہیں رہ سکتے۔

سیاحوں کی دلچسپی کی ایک اور وجہ اس مقام پر موجود جھیل شندور بھی ہے جس کی خوبصورتی انسان کو فطرت کے قریب تر لے جاتی ہے۔

واضح رہے کہ فیسٹیول سالانہ 7 سے 9 جولائی کو منعقد کیا جاتا ہے جس میں دنیا بھر سے سیاح شریک ہوتے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق فیسٹیول کے پہلے ہی روز لاکھوں کی تعداد میں سیاح شندور کا رخ کر چکے ہیں اور توقع ہے کہ یہ تعداد فائنل کے روز 3 گنا زیادہ ہوسکتی ہے۔ اس موقع پر مقامی افراد اور سیاحوں کا جوش و خروش دیدنی ہے اور وہ اپنی پسندیدہ ٹیم کو سپورٹ کرتے نہیں تھک رہے۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری