بھارت: مسافر بس خوفناک حادثے کا شکار، 29 ہلاک 17 زخمی


بھارت: مسافر بس خوفناک حادثے کا شکار، 29 ہلاک 17 زخمی

نئی دلی کے قریب مسافر بس بےقابو ہوکر نالے میں جاگری جس کے نتیجے میں بس میں سوار 29 افراد ہلاک جبکہ 17 زخمی ہوگئے۔

تسنیم نیوز کے مطابق نئی دلی سے لکھنو جانے والی مسافر بس یومانا ایکسپریس وے پر بےقابو ہوگئی اور 50 فٹ کی اونچائی سے ایک نالے میں جاگری جس سے بس میں سوار 29 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ 17 کے قریب زخمی ہوئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق سفر کے دوران بس کی رفتار تیز تھی اور ممکنہ طور پر ڈرائیور کی آنکھ لگ گئی جس سے حادثہ پیش آیا۔
واضح رہے کہ بدقسمت بس میں تقریباً 50 مسافر سوار تھے۔
افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ہلاک شدگان اور زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ مقامی انتظامیہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے رابطہ کر رہی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری