دہشتگردی نے سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو پہنچایا، ملیحہ لودھی


دہشتگردی نے سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو پہنچایا، ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے تاہم پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف عزم غیر متزلزل ہے۔

تسنیم نیوز کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں دہشت گردی کی روک تھام پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت اور دیگر کاروائیاں روکنے کے لیے قومی اداروں کو مزید فعال اور مضبوط بنایا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور منظم جرائم میں گٹھ جوڑ توڑنے کیلئے بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت ہے، پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے تاہم پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف غیر متزلزل عزم ہے۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے ادارے ہرسال ریکارڈ مقدار میں منشیات برآمد کررہے ہیں۔ ہمارے خطے میں منشیات، قدرتی وسائل اور انسانی اسمگلنگ دہشت گرد تنظیموں کے بڑے ذرائع آمدن ہیں۔ جرائم پیشہ افراد اور دہشت گرد باہمی مفاد میں ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہیں لہذا منشیات کی پیداوار روکنے کیلئے عدم استحکام کا خاتمہ اورروزگار کے مواقع کی فراہمی ناگزیر ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے کہاہے کہ منظم جرائم اور دہشت گردی روکنے کےلیے عالمی کوششوں کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستانی سیکیورٹی اداروں نے محدود وسائل میں انسداد منشیات میں اہم کردارادا کیا ہے۔ جرائم دہشت گرد گرپوں کی معاونت کا اہم ذریعہ ہیں۔عالمی برادری کو خطرات سے نمٹنے کےلیے منظم منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ باہمی تعاون اور معلومات کے تبادلے سے منظم جرائم اور دہشت گردی روکی جاسکتی ہے۔

سلامتی کونسل میں دہشت گردی کی روک تھام پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں دہشت گردی کی علامات سے نہیں بلکہ وجوہات سے نبردآزما ہونے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اس موقع پر دنیا کی توجہ ایک بڑی ریاستی دھشتگردی کی جانب مبذول کروا کر زور دیا کہ عالمی برادری کو کشمیر میں جاری بربریت اور ریاستی دہشت گردی پر بھی توجہ دینی چاہیے۔

پاکستان کی اقوام متحدہ میں مستقل مندوب نے واضح کیا کہ اقوام متحدہ کے دہشت گردی کی روک تھام کرنے والے اداروں کو چند ممالک کے سیاسی مفادات کے فروغ کا آلہ کار نہیں بننا چاہیے۔

وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں دہشت گردی کی روک تھام پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری