آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی انڈونیشیا کے سفیر سے ملاقات

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فوج سے انڈونیشیا کے سفیر نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی انڈونیشیا کے سفیر سے ملاقات

خبررساں ادارے تسنیم نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ سربراہ پاک فوج سے انڈونیشیا کے سفیر نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ برادرانہ اور تاریخی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

آرمی چیف نے کانفرنس کے شرکاء کو اقتصادی صورتحال کی بہتری کے لیے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتہ ہونے والی کور کمانڈر کانفرنس میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ امن اور خوشحالی کی منزل تک جدوجہد جاری رہے گی تاہم پاکستان اس وقت امن اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے جبکہ پائیدار امن اور خوشحالی کی منزل تک جدوجہد جاری رہے گی۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری