ای میل اسکینڈل: امریکا میں تعینات برطانوی سفیر مستعفی


ای میل اسکینڈل: امریکا میں تعینات برطانوی سفیر مستعفی

ای میل لیک کے معاملے پر ٹرمپ کی تنقید کے بعد امریکا میں تعینات برطانوی سفیر سر کم دروکھ نے استعفیٰ دے دیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکا میں تعینات برطانوی سفیر سر کم دروکھ کی ای میل لیک ہونے کے معاملے کا ڈراپ سین ہو گیا ہے۔

ٹرمپ کی تنقید اور غیرسفارتی الفاظ کے استعمال پرامریکا میں تعینات برطانوی سفیر سر کم دروکھ نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے ای میل لیکنگ کے معاملے پر اپنی ٹوئٹ میں برطانوی سفیر سر کم دروکھ پر شدید تنقید کی تھی اور انہیں ایک بے وقوف اور احمق شخص قرار دیا تھا جب کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے بھی سفیر کو آڑے ہاتھوں لیا گیا تھا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ برطانیہ نے امریکا میں ایک احمق شخص کو سفیر بنا کر بھیجا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا میں تعینات برطانوی سفیر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور برطانیہ کے محکمہ خارجہ کی جانب سے بھی سر کم کے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

مستعفی ہونے والے برطانوی سفیر نے کہا کہ وہ ان قیاس آرائیوں کا خاتمہ چاہتے تھے اور ای میل لیکنگ کے معاملے نے ان کے لیے عہدے پر رہنما ناممکن بنا دیا تھا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل امریکہ میں تعینات برطانوی سفیر کم ڈارک کی ای میلز لیک ہو گئیں ہیں جس میں انہوں نے امریکی صدر اور ان کی انتظامیہ ااہل، ناکارہ اور غیر محفوظ قرار دیا تھا۔

جس کے رد عمل میں ٹرمپ نے برطانوی سفیر کے ساتھ ساتھ برطانوی وزیراعظم کو بھی احمق کے لقب سے نواز دیا تھا۔

سیاسی ماہرین کے مطابق موجودہ صورت حال کے تناظر میں امریکا اور برطانیہ کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہو سکتی ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری