اٹک: مسافر بس حادثے کا شکار 13 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

سوات سے لاہور جانے والی بس موٹر وے پر حادثے کا شکار ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں 13 مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

اٹک: مسافر بس حادثے کا شکار 13 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق سوات سے لاہور جانے والی بس براہمہ انٹرچینج کے قریب موٹر وے پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 13 مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اٹک کے قریب بس الٹنے کے نتیجے میں 13 مسافر جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

بد نصیب مسافر بس سوات سے لاہور جارہی تھی کہ براہمہ انٹر چینچ کے قریب موٹروے پر حادثہ پیش آیا جب کہ بس میں59 افراد سوار تھے۔

افسوسناک واقعہ کے بعد ریسکیو 1122 اور موٹر وے پولیس نے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ٹیکسلا اسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے مسافروں میں 6 مرد، 3 عورتیں اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بارش کی وجہ سے ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس الٹ گئی جس کے سبب یہ واقعہ پیش آیا تاہم بس کا ڈرائیور محفوظ ہے۔

بس ڈرائیور جس کو غیر ذمہ داری کا ثبوت دینے کی پاداش میں حسن ابدال پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری