اور اب مولانا؛ نیب نے فضل الرحمان کے اثاثوں کی تحقیقات کی منظوری دے دی


اور اب مولانا؛ نیب نے فضل الرحمان کے اثاثوں کی تحقیقات کی منظوری دے دی

نیب نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کی منظوری دے دی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق نیب نے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر اور سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کی منظوری دے دی۔

نیب مولانا فضل الرحمان کے آمدن سے زائد اثاثوں کی چھان بین کرے گی۔

مولانا فضل الرحمان کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہ چکے ہیں جبکہ اپوزیشن لیڈر سمیت ایم ایم اے کے سربراہ بھی رہے ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل مولانا فضل الرحمان نے تجویز دی تھی کہ تمام سیاسی جماعتیں نیب کا بائیکاٹ کر دیں اور اس کے کسی بھی سوال کا جواب نہ دیں۔

دوسری جانب وزیراعظم پاکستان 2 ٹوک الفاظ میں اپنا فیصلہ سنا چکے ہیں کہ عوام سے لوٹے ہوئے ایک ایک پیسے کا حساب لیا جائے گا اور اس زمرے میں کسی سے کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری