سعودی عرب میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ


سعودی عرب میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ

سعودی آرامکوکا سال کے تیسرے سہ ماہی کیلئے پٹرول کی قیمت بڑھانے کااعلان کردیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی آرامکوکا سال کے تیسرے سہ ماہی کیلئے پٹرول کی قیمت بڑھانے کااعلان کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافہ آج سے ستمبرتک کیلئے نافذ العمل ہوگا۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں سال کے تیسرے سہ ماہی کیلئے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق آکٹین91 کی نئی قیمت1اعشاریہ 53ریال فی لیٹرمقررجبکہ ہائی آکٹیں95کی نئی قیمت2اعشاریہ 18ریال فی لیٹرمقررکردی گئی۔ واضح رہے کہ پہلے آکٹین91 کی قیمت1اعشاریہ 44ریال اورہائی آکٹین95کی قیمت2اعشاریہ 10ریال فی لیٹرتھی۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری